شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں شیخ رشید جیسے لوگ معاشرے میں فتنہ اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کرتے ہیں، شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سستی شہرت کے لیے اوٹ پٹانگ گفتگو سے عوام گمراہ نہیں ہوں گے، شیخ رشید کوگرفتاری کا خوف نہیں توضمانت قبل ازگرفتاری کیوں کرا رہے ہیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہمسجد نبوی واقعےکا ماسٹر مائنڈ شیخ رشید ہے اس نے نے جدہ کے سپینسر ہوٹل میں پی ٹی آئی عہدیداروں سے مل کر سازش تیار کی۔ شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خود غرضی اور ہوس میں تم نے تو اپنے بھتیجے کو بھی نہیں بخشا، تمہارا بھتیجا تمہاری سازش کی وجہ سے عید جیل میں کاٹ رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آئینی اور قانونی طریقے سے عمران نیازی کو اقتدار سے رخصت کیا، عمران نیازی کے پاس اختیار تھا، اسمبلیاں توڑ کر نئے الیکشن کرا دیتے، آج حکومت اور ریاستی اداروں سے الیکشن کی بھیک کیوں مانگتے ہو؟ الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خزانے کو لوٹنے اور ملک کو معاشی بانجھ کرنےکا حساب لیے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More