رنیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے وزیراعظم منتخب

کولمبو: سری لنکا میں یو این پی کے رہنما رنیل وکرما سنگھے کو ملک کا نیاوزیراعظم بنادیاگیا۔ ان سے صدر گوٹابایا نے عہدے کا حلف لیا۔ رنیل کی قومی اسمبلی میں صرف ایک نشست ہے۔

بدترین معاشی و سیاسی بحرانوں سے دوچار سری لنکا میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری بزرگ سیاستدان رانیل وکرم سنگھے کو تفویض کردی گئی ہے۔ رانیل وکرم سنگھے کو صدر سری لنکا نے وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا میں کرفیو کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔حکام نے کرفیو میں جمعے کے روز صبح چھ بجے سے دوپہردو بجے تک نرمی کا اعلان کیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More