رانا شمیم سمیت تمام فریقین کے جواب غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور اخبار کے مالک سمیت تمام فریقین کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 13 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم ، صحافی کے خلاف توہین عدالت کیس کی 7 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے رانا شمیم اور اخبار کے مالک سمیت تمام فریقین کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے،عدالت کا حکمنامے میں کہنا تھا کہ بے بنیاد بیان حلفی اور غلط خبرپر کیوں نہ تمام فریقین پر فرد جرم عائد کریں ۔

عدالت کا حکم نامے میں کہنا تھا کہ بیان حلفی میں ایک ایسے جج کا نام آیا جو بیرون ملک چھٹیوں پر تھے،رانا شمیم نے 15 جولائی 2018 کی گفتگو کا حوالہ دیا،ان کی تین سال تک خاموشی ساکھ پر سنجیدہ سوال اٹھاتی ہے،بادالنظر میں اس وقت بیان حلفی کے پیچھے نیک نیتی نظر نہیں آتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More