سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسارکو دی ہے، آپ آئیں تو سہی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا “خونی فساد” میں دم دبا کر بھاگ گیا ۔مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں۔ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں ۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے ۔پنڈی کے شیطان کا “خونی” مارچ “بادی” میں تبدیل ہوچکا ہے ۔باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔ باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More