لاہور: پنجاب کے وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کل کے فلاپ ترین جلسے کے بعد رانا ثناء اللہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے رانا ثناء اللہ کے بیان میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے کل کے فلاپ ترین جلسے کے بعد رانا ثناء اللہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ رانا ثناء اللہ خاطر جمع رکھیں۔ترین گروپ،عثمان بزدار اور چھینہ گروپ سمیت تمام ارکان ایک پیج پر ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے ایک گیند سے اپوزیشن کی تین وکٹیں اڑا دی ہیں ۔ لیگی قیادت بوکھلاہٹ میں عجیب و غریب باتیں کر رہی ہے۔