رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہا ہے کہ اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اسکی سیاست نکل آئے گی، انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے، پھر قوم کو یہ خوشی ملے گی, تاہم اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کہ میں یہ نہیں کہتا ادارے ہمارے ساتھ نہیں ہیں، ادارے ہمارے ساتھ ہونے بھی نہیں چاہئیں، ملک کو اس دور سے نکالنے کیلئے زیادہ زور لگانے کی ضرورت ہے، ہم جتنا زور لگارہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کررہے ہیں وہ کم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More