رانا ثنااللہ کی عمران خان کےعید پراحتجاج کے اعلان پر تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی عمران خان کے احتجاجی مارچ کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‏لوگ عید پر خوشیاں مناتے ہیں اور یہ لوگوں کو احتجاج کا کہہ رہا ہے۔

مسجد نبوی واقعے کے حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ‏واقعے میں جو بھی ملوث ہوگا اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرینگے۔ ‏اس طرح کی منصوبہ بندی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ۔ ‏اس حد تک جانے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ‏شیخ رشید کی اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی واضح ہے۔ ‏سعودی عرب کی جانب سے جیسے جیسے تفصیلات ملیں گی کارروائی کرینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More