لاہور: ملک کی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر سیاسی رابطوں میں مزید تیزی آگئی ہے ۔ نون لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور علیم خان کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نون لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کو ٹیلیفون کیا اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور علیم خان گروپ میں ملاقات متوقع ہے ۔