نواز شریف کے واپس آنے کا خوف حکمرانوں کو سونے نہیں دے رہا، رانا ثناءاللہ

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ‎کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ابھی آئے نہیں حکومت کی ”ٹلی” بج چکی ہے۔نواز شریف کے واپس آنے کا خوف حکمرانوں کو سونے نہیں دے رہا ۔

ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے آپ نے جو کرنا ہے کریں ، جو کہنا ہے کہیں جانا تو پڑے گا ۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں،عمران نیازی اور پنڈی کے شیطان کو ایک ہی پیغام ہے کہ ” بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے”، ‎چپڑاسی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ ”بونترائے” ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More