رانا ثناء اللہ نے شاہ محمود قریشی کے خط کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا

لاہور: لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جنوبی پنجاب صوبے کے بارے میں خط کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن ، عوام دشمن منی بجٹ، اپنے مافیاز کو این آر او دینے کے لئے نیب قانون میں ترمیم ایک گھنٹے میں منظور کرالیتے ہیں اور جنوبی پنجاب پر تین سال بعد خط لکھ کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تین سال گزرنے کے بعد جنوبی پنجاب کے عوام کو یہ منجن بیچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More