عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے،انوکھا لاڈلا نا جیت میں نا ہار پر خوش ہے،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کی میٹنگ میں نیب کے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے، آفتاب سلطان ایک منجھے ہوئے افسر ہیں، امید ہے وہ اپنی صلاحیتوں سے نیب کو ایک غیر جانبدار ادارہ بنائیں گے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے، بہترین ضمنی انتخابات کروانے پر سب کو اعتراض ہے۔ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ امکان موجود ہے کہ پی ٹی آئی کی صفحوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پروہز الہٰی کو ووٹ نہ دیں، خود پرویز الہی کو یہ سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More