وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت چلانا معجزہ ہی ہوسکتا ہے۔ تمام ادارے سپورٹ کریں تو ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں۔ اتحادیوں کا فیصلہ ہے آئینی مدت پوری کریں گے۔ انھوں نے عمران خان کا کردار خراب قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا منشیات کیس میں پیش ہوئے اور پھر میڈیا سے گفتگو کی۔ انھوں نے کہا آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران حکومت نے کیا۔ لیگی حکومت تیل کی قیمت بڑھا کر غریب کا نوالہ نہیں چھیننا چاہتی۔ الیکشن سے متعلق ان کا کہنا تھا اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یقین ظاہر کیا ادارے سپورٹ کریں تو شہباز شریف ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں۔ مریم نواز سے متعلق عمران کے ریمارکس پر ان کا کہنا تھا ان جیسا گندا کردار لاکھوں میں بھی کسی کا نہیں ہوگا۔