معاشی پالیسی کیلئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے، رانا ثناء اللہ

لندن: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا شیخ رشید کو ترکی بہ ترکی جواب،ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان،آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کو نظام انصاف، انتخابی اصلاحات اور معاشی پالیسی کے لئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے، یہاں فیصلے کرنے نہیں نواز شریف کی ہدایات لینے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہچپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگادیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتاعمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیاعوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے،معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More