پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے،رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں عید کے روز دعا گو ہوں اللہ سب کواپنی حفاظت میں رکھے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نالائق ٹولے نے ملک کا بیڑہ غرق کیااللہ نے نالائق ٹولے سے نجات دی ہے اور اللہ شہباز شریف کو ہمت عطا فرمائے کوشش کریں گے معاشی بحران کو ختم کریں اور ملکی سیاست میں جو بگاڑ آیا ہے اس کو حل کریں گے رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں ایسا کوئی بد بخت نہیں آیا جس نے چاند رات پر احتجاج کیا ہو کل چند اوباش لوگوں نے عمران خان کی کال پر احتجاج کیالوگ چاند رات پر ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں اس نے نعرے لگوا دیئے۔نالائق ٹولے کی حکومت نے کوئی ایک بھی منصوبہ نہیں بنایامیرے چار سال پہلے کے منصوبے پر بزدار نے آکر افتتاح کردیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں ہمت دے ہم قوم لیے کچھ کریں۔جن لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے انہوں نے درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیے ہم نے کچھ نہیں کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More