آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا، ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا لازمی تھا، آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا جو خامیوں سے بھرپور تھا اور شرائط بھی صحیح نہیں تھیں۔

شہدا پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہداء کا خون قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے،شہید کا قرض تو پوری قوم پر ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا پچھلے حکومت کو تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئی ایم ایف ملک کو تگنی کا ناچ نچا رہا ہے ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہر قیمت پرمعاہدہ کرنا تھا، اب ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔

پیڑولیم مضوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کی پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑیں، یہ بھی سوچا کہ کہ قیمتیں بڑھانے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن الیکشن میں جاتے اور ملک کو نگران سیٹ کے حوالے کیا جاتا تو ملک ڈیفالٹ کی طرف جا سکتا تھا، پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال ساری قیادت کے مل بیٹھ کربات کرنے سے حل ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More