رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنا یا نکالنا حکومت کا کام ہے عدالت کا نہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس ۔

رائے محمد نواز کھرل ایڈووکیٹ کی جانب سے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالتی ریمارکس کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کسی بھی نام کی شمولیت حکومت کا کام ہے عدالت کا نہیں۔ رائے محمد نواز کھرل ایڈوکیٹ کی توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

چیف جسسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ توہین عدالت کے کیس میں کیسے پارٹی بن سکتے ہیں۔ وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ وہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق سب معلومات رکھتے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر بولے توہین عدالت کیس توعدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے۔ رائے محمد نواز کھرل ایڈوکیٹ کا موقف تھا کہ رانا شمیم ملک سے فرار ہو سکتے ہیں۔ لہذا ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More