رمیزراجا آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی ملنے پر خوشی سے نہال

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئے ۔ رمیز راجا نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ذریعے دنیا کو بآور کروائیں گے کہ ہم کتنے عظیم میزبان ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کو ملنے پرچیئرمین پی سی بی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان میں رہنے والے شائقین کرکٹ کے لیےکسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایونٹ کی میزبانی ملنے پر بہت خوش ہوں ۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو بتائیں گے کہ ہم کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے مزید کہا کہ اب ہمیں آئی سی سی کی توقعات اور مقررہ معیار کے مطابق ایک ایونٹ کے کامیاب انعقاد کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More