رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

پشاور: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل 03 اپریل بروز اتوار ہوگا۔

آج 02 اپریل بروز ہفتہ مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائے گی۔

رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا پشاور میں ہوا جبکہ دیگر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالخلافوں میں منعقد کیے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More