تازہ ترین
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری راکھی کا تہوار جوش اور جذبے سے منا رہی ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری راکھی کا تہوار جوش اور جذبے سے منا رہی ہے

نیوز ڈیسک: (3 اگست 2020) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن بہنیں بھائیوں کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر اپنی حفاظت کرنے کا عہد لیتی ہیں ہندو بھائیوں نے آج کے دن کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی۔

ہندو عقیدے کے مطابق رکشا بندھن کے تہوار میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیارکرتی ہیں اور بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ  کر ان کی لمبی عمر اور خوشحالی کی دعا کرتی ہیں۔

پاکستان میں بسنے والے ہندو بھی رکشا بندھن دھوم دھام سےمناتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ راکھی کا بندھن دھاگے سے کئی گنا زیادہ مضبوط ہے۔ ہندو دھرم کو ماننے والے یقین رکھتے ہیں کہ راکھی رسماً تو ’دھاگہ‘ ہے جو بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر باندھتی ہیں لیکن درحقیقت یہ نہایت مضبوط رشتہ ہے۔

یہ تہوار ہندو مذہب کے مہینے شرون کے حساب سے پورے چاند یعنی چودھویں کی رات شروع ہوتا ہے۔ سات روز تک جاری رہنے والے تہوار میں بہنیں اپنے بھائیوں کی درازی عمر، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں کرتی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top