حکومت کے پاس الزامات اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں، راجہ پرویز اشرف

فیصل آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پی ڈی ایم سے الگ ہونے کی2وجوہات تھی ، ایک ہم نے کہا تھا ہم کوئی فورم نہیں چھوڑیں گے دوسری وجہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھ کر عوام کی آ واز بننا چاہتے ہیں ۔ ہم نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے حلقے میں ان کوشکست دی تھی۔

فیصل آ بادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے کوئی اکاونٹ نہیں چھپے کیس تو پی ٹی آئی کا چل رہا ہے یہ باتیں ہم پر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جووعدے کیے وہ الٹ ہوچکے ہیں۔ روپے کی بے قدری اتنی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ہر آ دمی بے یقینی کی کیفیت میں ہے۔ قانون سازی میں اپوزیشن کی آ وازکودبایاجاتاہے۔

ان کاکہناتھاکہ حکومتی کارکردگی کی وجہ سے صورت حال بگڑچکی ہے۔ حکومت کے پاس الزامات اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More