سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کےخلاف نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا، ریفرنس میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کیے گئے تھے،دو ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے، ایک ملزم انتقال کرگیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More