تازہ ترین
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے جماعت اہلسنت کے علماء کرام کے وفد کی ملاقات

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے جماعت اہلسنت کے علماء کرام کے وفد کی ملاقات

لاہور: (29 جون 2020) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے جماعت اہلسنت کے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی دوسرے مکتب فکر کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے۔ ہماری حکومت نے نہ صرف اس حوالے سے قراردیں منظور کیں بلکہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف تاریخی قانون سازی بھی کی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گستاخانہ مواد شائع کرنے والی کتابوں پر پابندی بھی لگائی اور سوشل میڈیا پر بھی متنازعہ اور گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے ہماری حکومت نے کام شروع کردیا ہے جبکہ علماء کرام نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور پنجاب اسمبلی کو توہین رسالت و صحابہ کرام روکنے کے خلاف بل کی منظوری پر خراج تخسین پیش کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top