اسلام آباد،راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوااور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو حسین ہو گیا لیکن کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ تیرہ پانی میں ڈوب گیا۔ تیز بارش سے نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں جبکہ کئی گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا ۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بارش شروع ہوتے ہی واسا کو ہائی الرٹ کیا گیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق شہر کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ جبکہ نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 18فٹ تک پہنچ گئی جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 14.5فٹ ریکارڈ کی گئی ۔ نالہ لئی کے دونوں مقامات سے پانی کا ایک بڑا ریلہ گزر رہا ہے۔کمشنر راولپنڈی کے مطابق دونوں مقامات پر پانی کی سطح بیس فٹ ہونے پر لوگوں کو یہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاۓ گا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا ۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوااور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More