تازہ ترین
سندھ کے کئی شہر شدید بارشوں کی لپیٹ میں

سندھ کے کئی شہر شدید بارشوں کی لپیٹ میں

کراچی:(07 اگست 2020) مون سون کے چوتھے اسپیل کے باعث  سندھ کے مختلف شہر شدید بارشوں کی لپیٹ میں آگئے ہیں، مختلف واقعات میں بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں گزشتہ روز طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نےتباہی مچادی ہے، مختلف علاقوں میں متعدد کچے مکانات کی چھتیں اڑگئیں جبکہ پولٹری فارم گرنے سے ہزاروں مرغیاں مرگئیں۔

اس کے علاوہ مختلف واقعات میں بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد سجاول، دھابیجی میں بھی بارش نے تباہی مچائی ،حیدرآباد میں بارش نے انتظامیہ کے دعوئوں کی قلعی کھول دی،بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ حیسکو کا بجلی سپلائی کا نظام درہم برہم ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top