تازہ ترین
غلاف کعبہ کی تبدیلی:باران رحمت نے ماحول پرکیف بنادیا

غلاف کعبہ کی تبدیلی:باران رحمت نے ماحول پرکیف بنادیا

مکہ مکرمہ:(30 جولائی 2020)مناسک حج کی ادائیگی کی شروعات اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کے ساتھ باران رحمت نے مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین کو پرکیف نظاروں سے بھر دیا موسلادھار بارش کے دوران غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر دیکھے گئے

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کی نگاہیں مناسک حج کی ادائیگی کرتے عازمین حج کے علاوہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل کو دیکھ رہی تھی کہ اس دوران باران رحمت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران پرکیف نظاروں سے بھر دیا۔

مکہ مکرمہ میں بادل خوب جم کر برسے مسجد حرم الحرام کے علاوہ مشاعر مقدسہ کے علاقوں منی، مزدلفہ اور میدان عرفات میں خوب جم کر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ باران رحمت کے دوران غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل جاری رہا جسے مکمل کر لیا گیا ہے

نیا غلاف کعبہ شاہ عبدالعزیز غلاف کمپلیکس کی کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 670 کلو ریشم 120 کلو سنہری اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے،غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غلاف کعبہ کو ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے اور اسے ہر سال دو مرتبہ شعبان اور پھر ذی الحج کے مہینے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top