شہر قائد میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔ کراچی میں منگل کو بارش کا آغاز گلشن معمار، پورٹ قاسم، گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں سے ہوا جس کے بعد شہر کے دیگر علاقوں کو بھی بتدریج بارش شروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ سب سے زیادہ 41 ملی میٹربارش اورنگی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی میں40 ملی میٹر، صدر میں30 ملی میٹر، مسرور بیس پر20ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ناظم آباد میں15، سرجانی میں7، ڈی ایچ اے اور گلشن حدید میں5،5ملی میٹر بارش ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More