تازہ ترین
کراچی: بارش کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بحال نہیں ہو سکا

کراچی: بارش کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بحال نہیں ہو سکا

کراچی: (18 جولائی 2020) بارش شہریوں کیلئے ایک بار پھر زحمت بن گئی۔ ابر رحمت برستے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں بارش کے بعد بھی بجلی کا ترسیلی نظام تاحال بحال نہیں ہو سکا ہے۔ سولجر بازار، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ڈیفنس اور کورنگی کے علاقوں میں بھی مرمتی کام کے باعث بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سب اسٹیشن اور ٹرانسفارمرز کے اطراف پانی کھڑا ہونے کے باعث مرمتی کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں بجلی کی طلب 3000 میگاواٹ ہے۔ طلب اور رسد میں 400 میگاواٹ کا فرق موجود ہے۔ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں 3 سے 5 جبکہ مضافاتی اور دیہی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top