کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش پی ایف بیس فیصل پر23.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، پی ایف بیس مسرور پر 17، ناظم آباد میں 16.2ملی میٹر بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 16،گلشن حدید میں 15، اولڈ ایئر پورٹ ایریا میں 14.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ نارتھ کراچی میں 12.3، اورنگی ٹاؤن میں 12.5، سرجانی ٹاؤن میں 12.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More