کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی دوسری بارش شروع ہوگئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں شام ہوتے ہی بادل برس پڑے۔ ملیر،کورنگی،گرومندر،آئی آئی چندریگرروڈاوربلدیہ میں بھی برسات کا آغاز ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی اورمعتدل بارشوں کاسلسلہ کل بھی جاری رہےگا،پی ڈی ایم اےسندھ نے متعلقہ اداروں کوتیاررہنےکی ہدایت کردی۔