تازہ ترین
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہلکی وتیز بارش

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہلکی وتیز بارش

کراچی:(13جولائی 2020)کراچی میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد، شکارپور،پنوعاقل سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کے باعث سکھر، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد، شکارپور،پنوعاقل سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

اندرون سندھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث بجلی کے سو سے زائد فیڈرز ٹرپ گرگئے، جس کے باعث متعدد شہروں میں رات سے بجلی معطل ہے۔

دوسری جانب ملیر،ایئرپورٹ،گلستان جوہر،شارع فیصل،نارتھ کراچی میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے

Comments are closed.

Scroll To Top