سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

لاہور : سابق صدر مملکت رفیق تارڑ رضائے الہی سےانتقال کر گئے ہیں۔سابق صدر رفیق تارڑ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ان کی عمر 92 برس تھی،خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

محمد رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے۔رفیق تارڑ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک صدرِ پاکستان کے منصب پر فائز رہے۔

محمد رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ 1998 کے آغاز میں انہیں صدرِ پاکستان منتخب کیا گیا۔1999 میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور اس طرح وہ 2001 تک صدر رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More