تازہ ترین
اداکار ننھا کو پرستاروں سے بچھڑے34 برس بیت گئے

اداکار ننھا کو پرستاروں سے بچھڑے34 برس بیت گئے

لاہور: (2 جون 2020) دو دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے مایہ ناز مزاحیہ رفیع خاور عرف ننھا کو گزرے چونتیس برس بیت گئے ہیں۔ مشہور زمانہ ٹی وی سیریل ’الف نون‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار ننھا نے فلمی دنیا میں بھی کئی لازوال کردار بخوبی نبھائے۔

مزاحیہ فن اداکاری کا مرکزی کردار رفیع خاور عرف ننھا چار اگست انیس سو چوالیس کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم مشہور ٹی وی ڈرامہ الف نون ننھا کی پہچان بن گیا۔ ہر دل عزیز، گول مٹول چہرے کے تاثرات سے لوٹ پوٹ کر دینے والے رفیع خاور نے فلمی سفر کا آغاز انیس سو چھیاسٹھ میں فلم وطن کا سپاہی سے کیا۔ ننھا کے ٹائیٹل رول پر مشتمل فلم سالا صاحب لاہور میں تین سو ہفتے تک سینما گھروں کی زینت بنی رہی۔ ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ننھا پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹنے والا ننھا دو جو انیس سو چھیاسی کو دنیا چھوڑ گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top