کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 114 رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ول اسمیڈ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ دو رنز پر رن آؤٹ ہوئے، احسن علی نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان سرفراز احمد 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمران واحد وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیاتھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More