کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے اقدامات تیز کردیے

کوئٹہ : کوئٹہ میں لڑکیوں غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے اور مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے اقدامات تیز کردیے ۔

ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد مرکزی ملزمان ہدایت اور خلیل کو ہراست میں لیا گیا تاہم گروہ کا ایک اور رکن شانی تاحال مفرور ہے ۔پارلیمانی سیکریٹری برائے داخلہ امور میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ درندہ صفت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کو ملزمان کی شکایت کرنے والی دو لڑکیوں کے اغوا کے بعد افغانستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے ۔

پارلیمانی سیکریٹری داخلہ میر ضیاء لانگو نے مزید کہا کہ عوام حکومت اور اداروں پر اعتماد رکھیں ریاست ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More