پی ایس ایل:آج کوئٹہ گلیڈی ایٹر اورملتان سلطانز کا معرکہ

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معرکہ ہوگا۔ ملتان اعزازکے دفاع میں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہے اور زیادہ متوازن نظرآرہی ہے۔ کوئٹہ پہلا میچ ہارنے کے بعد کراچی کو زیرکرکے ردھم میں آ گئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کا ساتواں میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ محمد رضوان کی زیرقیادت ملتان کی ٹیم اسی فارم میں نظرآ رہی ہے جس میں اس نے گذشتہ سال مسلسل چھ میچ جیت کر ٹائتل اپنے نام کیا تھا۔ پی ایس ایل دو ہزاربائیس میں دو فتوحات کے ساتھ ملتان کی لگاتار کامیابیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ کپتان رضوان نے دونوں میچز میں نصف سنچریز بناکر گذشتہ برس کی عمدہ فارم کوبرقرار رکھاہے۔ عمران طاہر، شاہنوازدھانی اوردیگر ٹیم ممبرزبھی بہترین شیپ میں ہیں۔

سرفرازاحمد لگاتار پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں کوئٹہ کی قیادت کررہے ہیں اور واحد کرکٹر ہیں جہنوں نے پی ایس ایل میں کوئٹہ کے تمام میچرکھیلے ہیں۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد کراچی پرفتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More