کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کی جگہ عمر اکمل کوفائنل الیون میں شامل کیا ہے۔جبکہ پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر لیام ڈؤسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے ۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک کے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر بھاری ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں کامیاب رہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے احسن علی،جیسن روئے، جیمز وینس ، سرفراز احمد ،ا فتخار احمد ، عمر اکمل ، جیمز فلیکنر، شاہد آفریدی ، نور احمد ،نسیم شاہ اور غلام مدثر میدان میں اتریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، شاداب خان، اعظم خان، آصف علی ، لیم ڈاوسن، فہیم اشرف ، وسیم جونیئر، حسن علی اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More