کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 میں جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

شہر قائد کے نیشنل اسسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پی ایس ایل 7 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More