پی ایس ایل 7 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دیدی

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ اور ایلکس ہیلز نےبیٹنگ کا آغاز کیا۔ ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 200 رنز کا ہدف دیا۔ شاداب خان الیون کی طرف سے ایلکس ہیلز نے 62 اور فہیم اشرف نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ آخری دو گیندوں پر محمد وسیم نے 2 شاندار چھکے لگائے۔
کوئٹہ کے شاہد خان آفریدی اور جیمز فوکنر نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔نسیم شاہ اور نور احمد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ جیسن روئے نے 27 گیندوں پر 54 رنز جبکہ کپتان سرفراز نے 32 گیندوں پر 50 رنز بناکر نمایا ں رہے۔ احسن علی نے 23 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے تین، لیام اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچوں میں سے 3میں فتحیاب رہی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More