کوئٹہ فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا، ڈی ایس پی سمیت تین ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر پولیس وین کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں سابق ڈی ایس پی سٹی اجمل خان سمیت تین افراد شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔

دھماکے کے بعد آگ نے قریبی دوکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے والی دکان سے 2 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More