کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال میں دھماکا ہوگیا سھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
دھماکا کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دھماکے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔