پی ایس ایل:آج کوئٹہ گلیڈی ایٹر،اسلام آباد یونائیٹڈ مقابل

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آبادیونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی۔ کوئٹہ تین میچوں میں دومیں ناکام ہوئی۔ اسلام آباد نے دومیچز میں ایک جیتا اورایک ہارا ہے۔ کرونا سے نجات کے بعد شاہد آفریدی کوئٹہ کو دستیاب ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کاایک میچ کھیلا جارہا ہے۔ سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ شاداب خان کی زیرقیادت اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ سرفرازالیون تین میچوں میں دو میں ناکام رہی اورایک فتح کی بدولت دو پوائنٹس چوتھے نمبر پر ہے۔ شاداب الیون نے دو میچز ایک کامیابی اورایک ناکامی سے دوپوائنٹس لیے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ بے حد اہم ہے۔ کرونا سے نجات پاکر شاہد آفریدی آج کوئٹہ کو دستیاب ہیں۔ جیسن روئے بھی کراچی پہنچ گئے لیکن وہ تین روزہ آئسولیشن کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More