ملکہ برطانیہ بھی کرونا وائرس کا شکار

برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کا کووڈ ٹیسٹ گذشتہ ہفتے مثبت آ گیا ہے۔ تاہم انہیں نزلے جیسی معمولی علامات کا سامنا ہے۔ اور وائرس کی معمولی علامات ان میں نظر آئی ہیں۔

برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کے مطابق 95 سالہ ملکہ اپنے بڑے بیٹے اور جانشین، پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے رابطے میں آئی تھیں۔ جن کا گذشتہ ہفتے کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ تاہم ان کی طبی نگہداشت کی جا رہی ہے۔ اور وہ تمام مناسب ہدایات پر عمل کریں گی۔

روزمرہ کے امور سے متعلق ملکہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ملکہ اگلے ہفتے کے دوران ونڈسر محل میں معمولی نوعیت کے امور انجام دیتی رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More