ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطاریں

ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطاریں ہیں، جنہیں گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، جبکہ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔ انتظامیہ کے مطابق آخری روز تک 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملکہ کے دیدار کیلئے آئیں گے۔

ملکہ برطانیہ کو الوداع کہنے کی تیاریاں عروج پر ہیں، بکھنگم پیلس میں شاہی گارڈز کی ریہرسل ہوئی جس میں رائل بینڈ سمیت ملکہ کے فرضی تابوت کو لیے گارڈز نے ریہرسل میں حصہ لیا۔ ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور رائل گارڈز بے ہوش ہو کر گر پڑا، جیسے ہی شاہی گارڈز کا دستہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آگے بڑھا تو پوڈیم پر کھڑا گارڈ اچانک سے بے ہوش ہو کر نیچے گرپڑا جسے دوسرے محافظوں نے اٹھایا، ملکہ کے تابوت کی حفاظت پر شاہی گارڈز کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More