کوئٹہ میں بم دھماکے سے تین افراد زخمی

کوئٹہ میں بم دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں اس وقت ایک زور دار دھماکہ ہوا جب بازار میں لوگوں کا ہجوم تھا۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More