قاضی فائزعیسی نےگورنربلوچستان کےاسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروادیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسی ایوان صدر میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی حلف برداری تقریب کے بعد پیدل سپریم کورٹ آ رہے تھے،ججز گیٹ کے قریب جسٹس فائز عیسی نے اپنے سکیورٹی عملے کو کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی نشاندہی کی جس پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا چھ سو روپے کا چالان کیا اور گاڑی پر لگے کالے شیشے بھی اتار دیے، جسٹس فائز عیسی نے گزشتہ روز فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بورڈ بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More