طاقتور افراد قانون سے بالاتر ہو چکے ہیں، قمر زمان کائرہ

لاہور: رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ معاشرے میں محض لیکچرز سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں ۔ جمہوریت کے ساتھ چلنے کے لیے رویہ بھی جمہوری ہونا چاہیئے۔

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جدید ریاستیں بہتر قوانین بناکر خود کو مہذ ب بناتی ہیں ۔ ملک میں ہر چیز پر قانون موجود ہیں لیکن ادارے کام نہیں کررہے۔ طاقتورافراد قانون سےبالاترہوچکےہیں۔ ہمیں آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More