پیپلزپارٹی نے حکومت کے خاتمے میں رکاوٹ کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو ٹھہرا دیا

لاہور: پیپلزپارٹی نے حکومت کے خاتمے میں رکاوٹ کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو ٹھہرا دیا ۔

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر دو بیانیے چل رہے ہیں ۔وہ اپنی جماعت میں کسی ایک بیانیے پرتو متفق ہو جائیں ۔ جب تک پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ تھی تو حکومت کی ٹانگیں کانپتی تھیں۔

این اے ایک سو تینتیس میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے حکومت اپنی مدت مکمل کرے جبکہ مسائل کا واحد حل موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ اور نئے انتخابات ہیں ۔

قمر زمان کائرہ نے دعوی کیا کہ جب تک پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ تھی اپوزیشن اتحاد کو کامیابیاں ملیں ۔ نواز شریف پہلے خود ووٹ کو عزت دیں پھر دوسروں کو کہیں ۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اتفاق رائے سے نئے انتخابی قوانین بنانےچاہیں ۔سب کو اب طے کرنا ہو گا کہ ملک میں سیاست آئین کے تحت ہونی ہے یا عوامی جذبات بھڑکا کر ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More