لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ 7 کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتری ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 89 رنز پر گری جس میں عبداللہ شفیق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کامران غلام آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم فخر زمان 76 رنز پر احسان اللہ کی گیند پر عمران خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 16، کامران غلام 43 اور بینک ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More