پی ایس ایل فائنل: قلندرز کا سلطانز کو 181 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل میں حفیظ اور بروک کی شاندار شراکت داری کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوم ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی۔

سلطانز نے ابتدا ہی میں 25 رنز پر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر بلے بازوں پر دباؤ بڑھا دیا جبکہ وکٹیں گنوایں کی وجہ سے قلندرز کو محتاط انداز سے کھیلنا پڑا۔ محمد حفیظ نے ایک اینڈ سنبھالا اور ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔


حفیظ نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ہیری بروک نے 22 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More