قائداعظم ٹرافی:فائنل کے تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کے تیسرے دن کا کھیل بارش میں بہہ گیا۔ چوتھے دن کا کھیل قبل از وقت شروع ہوگا۔ ناردرن کی ٹیم اپنی پہلی ادھوری اننگز کا آغاز ایک سو چوراسی رنز سے کرے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کا فائنل بارش سے متاثر رہا۔ تیسرے دن مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی۔ میچ آفیشلز کی جانب سے چوتھے دن کھیل دوپہر دو بجے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ناردرن کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا کھیل تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوراسی رنز سے شروع کرے گی۔ اس سے قبل خیر پختونخوا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو چوہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More